Religious Freedom &islam

مذہبی آزادی ، بنیادی انسانی حق
.....
.....
قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد "لا إكراه في الدين ، قد تبين الرشد من الغي " دنیا بھر کے مذہبی آزادی کا شاندار مدمل عالمی اعلان (Universal Charter of Tolerance and Freedom of Religion) ہے .
اب جبکہ آخری نبی صہ تشریف لے آئے ہیں ، حق و باطل میں فرق واضح ہو چکا ہے ، دین فطرت (اسلام) کو دلائل اور عمل سے سمجھا دیا گیا ہے ، اس حجت کے بعد کسی کو اس کے مرضی کے خلاف مذہب کے مسئلہ میں مجبور نہیں کیا جاسکتا .
اب انسان کو اپنی عقل ، سمجھ اور اختیار کو استعمال کرتے ہوئے اپنے لئے دین کا فیصلہ خود ہی کرنا ہوگا .
اگر مجبور ہی کرنا ہوتا تو اللہ تعالیٰ انہیں اختیار نہ دیتا اور فطرتی طور پر سب انسانوں کو دین اسلام پر پیدا کر دیتا .
جب اس نے ایسے نہیں کیا تو پھر کسی اور کو بھی یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی کو دین کے مسئلہ پر مجبور کرے .
البتہ دین کی تبلیغ آدمی کا آدمی پر انسانی حق ہے ، اور مومن کا فرض ہے کہ وہ دوسروں کو جہنم سے خبردار کرے . بے شک انسانیت کی سب سے بڑی خدمت کسی کو دوزخ کی آگ سے بچانا ہے . لیکن ہدایت کے لئے زبردستی کرنا جائز نہیں 




Previous
Next Post »
0 Komentar